گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) شہر کو جانے کے لئے واحد نزدیکی راستہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں راہگیر اور کمسن طلباء و طالبات روزانہ اسی پل کو عبور کرنے پر مجبور ہیں جس کی چوڑائی اتنی کم ہے کہ ایک وقت میں پل پر سے بمشکل ایک سائیکل یا موٹر سائیکل سوار گزر سکتا ہے۔ آئے روز پیش آنے والے حادثات کے تدارک کا اہتمام متعلقہ محکمے کر رہے ہیں، نہ منتخب عوامی نمائندے اس عوامی مسئلے کا حل اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔