خبرنامہ پنجاب

چوہدری سرور نے پنجاب پو لیس کو(ن) لیگ کی’’ بی ٹیم‘‘ قراردیدیا

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب پو لیس کو(ن) لیگ کی’’ بی ٹیم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پو لیس ضمنی انتخابات میں بھی (ن) لیگ کی مکمل سپورٹربن کر کام کرتی ہے ‘ ضمنی انتخابات میں ہمارا مقابلہ(ن) لیگ سے زیادہ پو لیس اور دیگر حکومتی اداروں سے ہوتا ہے ‘حکمران عوام کے ووٹوں کی بجائے دھونس ودھاندلی پر یقین رکھتے ہیںُ فوج کی نگرانی میں ہونیوالے شفاف انتخابات کے نتائج کو ہم ہمیشہ تسلیم کرتے ہیں ‘رائے ونڈ مارچ میں تحر یک انصاف کے نوجوانوں اور خواتین کا کردار سب سے اہم ہوگا ‘احتساب سے خوفزدہ حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ سوموار کے روزتحر یک انصاف کے مر کزی رکن سردار کامل عمر سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں چیچہ وطنی ‘ جہلم اور وہاڑی سمیت سمیت جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے (ن) لیگ تمام سرکاری وسائل کواستعمال کرتی ہے کیونکہ شفاف انتخابات کی صورت میں (ن) لیگ کو اپنی واضح شکست نظر آرہی ہوتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ پر تحر یک انصاف میں کسی بھی سطح پر کوئی دو رائے نہیں بلکہ پوری پارٹی عمران خان کیساتھ کھڑی ہے اور رائے ونڈ مارچ میں سب سے زیادہ کردار نوجوانوں اور خواتین کا ہوگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف کا رائے ونڈ مارچ آئین وقانون کے مطابق اور جمہو ری طر یقے سے ہی ہوگا اور تحر یک انصاف کا کوئی کارکن بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں لے گا حکمرانوں کوبھی ایک بات سمجھ لینا چاہیے ہم حکمرانوں کی دھمکیوں سے ہم کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ انکا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔