خبرنامہ پنجاب

چوہدری شجاعت کی اچانک طبیعت خراب

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ معدے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت خراب ہو گئی، انہیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے معدے کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ کچھ دیگر ٹیسٹ کرانے کے بعد انہیں آج گھر بھیج دیا جائے گا۔