خبرنامہ پنجاب

چوہدری محمدسرورنے ملک میں بجلی بحران کو ملکی معیشت پر’’بمباری ‘‘قرار دیدیا

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے ملک میں بجلی بحران کو ملکی معیشت پر’’بمباری ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ ایک خواب بن چکا ہے ’ملک میں ڈنگ ٹپاؤ نے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو کہیں نظر نہیں آتے ‘بجلی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہونے سے غر یب کے پاس خودکشی کے سو اکوئی آپشن نہیں ‘حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وہ وعدے کے مطابق ملک کو لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے کل نہیں آج ہی نجات دلائے ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں اقتدار میں آکر ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یگی ۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے بحران میں کمی ہونے کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ملک معاشی طور پر بھی مزید تباہی کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ باتوں سے نہیں صرف عملی اقدامات سے حل ہوسکتا ہے مگر موجودہ حالات میں ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آرہے بلکہ بدقسمتی سے لوڈشیڈ نگ دیہاتوں کے ساتھ شہروں میں بھی اپنی آخری حد و ں کو چھو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں اقتدار میں آکر ان پر مکمل عملد درآمد کر یں اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔