خبرنامہ پنجاب

چوہدری محمدسرور نےناقص حکومتی کارکردگی پر’’وائٹ پیپر‘‘جاری کردیا

لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ایک ماہ کی ناقص حکومتی کار کردگی پر ’’وائٹ پیپر ‘‘جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں روزانہ10ہزار سے زائد جرائم کے واقعات ہو ئے ہیں‘غر یت کے نام پر قتل جیسے واقعات میں 80سے زائد خواتین مرد قتل یا زخمی ہوئے ‘ ‘113مر د خواتین نے غربت مہنگائی اور بے روزگاری اور دیگر وجوہات سے تنگ آکر خود کشیاں کیں ہیں ‘صرف لاہور میں 170سے زائد بچے اغواء یالاپتہ ہوئے ہیں‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے بھی حکومت ناکام ہو چکی ہے‘ پنجاب میں آج بھی 40ہزار سے زائد اشتہاری آزاد گھوم رہے‘پی آئی سی ‘جنرل ‘میو اور جناح سمیت سر کاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر2سے3مر یض پڑے ہیں ‘صحت کی سہولتیں ہر انسان کی بنیادی سہولتوں میں شامل ہیں مگر پنجاب میں کوئی ’’وزیر صحت ‘‘ہی موجودہ نہیں ‘چینی کی فی کلو قیمت میں8روپے ‘سبزیوں اور پھل فروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے ‘بجلی کی ننگی تاروں سے کر نٹ لگنے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں16سے زائدہلاکتیں ہوئی ہیں ‘10سے12گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے خلاف عوام سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ‘میگا کر پشن سیکنڈلز حکمرانوں کا انتخابی نشان بن چکا ہے۔ منگل کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کی ناکام پا لیسوں کیخلاف پنجاب میں ٹیچرز ‘ڈاکٹرز اور عوام کے دیگر طبقات احتجاج کر رہے ہیں اور لاہور کا مال روڈ ’’احتجاج روڈ ‘‘بن چکا ہے اور صوبہ بھر میں لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر حکومتی پا لیسوں کیخلاف1ہزار سے زائد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ہمیں میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق پنجاب میں حکومت صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں بھی مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت مختلف سر کاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی بر وقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے 37سے زائد مر یض جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب میں ایک ماہ کے دوران زچگی کے وقت بروقت طبی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے9ہزار زائد خواتین نے زندگی کی بازی ہا ری ہے ‘پنجابنے اہلخانہ کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، مظاہرین کا موقف تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر پا رہی۔