چکوال۔:(اے پی پی )کلر کہار چوآسیدنشاہ روڈ پر وہولہ کے قریب تیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ محمد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا عمیر اقبال اور علی حسن ولد ناصر شاہ موٹر سائیکل پر ڈلوال سے چوآسیدنشاہ جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ویگن نمبر6105جس کو ڈرائیور محمد منیر تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے اور موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہوا۔ اے ایس آئی عرفان منصف نے مقدمہ درج کر کے ویگن ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔