خبرنامہ پنجاب

چھوٹو گینگ کا سرغنہ غلام رسول اسلام آباد منتقل

اسلام آباد:(آئی این پی)ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے علاقے کچے میں پاک فوج کے سامنے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنے والے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو آج اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم غلام رسول سے حساس اداروں کی تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ اور اسکے 12ساتھیوں کے ہتھیارڈالنے کی تصدیق کی تھی۔