خبرنامہ پنجاب

چھوٹو گینگ کا 45 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈیرہ غازیخان :(آئی این پی) چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو کو دیگر پندرہ ساتھیوں سمیت انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں ڈیرہ غازیخان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج وجاہت حسین خان نے چھوٹو سمیت 16 ملزمان کا پانچ الگ الگ مقدمات میں 45 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت میں پیش کئ گئے ملزمان میں غلام رسول عرف چھوٹو کے علاوہ خالد کجلانی اور اسحاق چنگوانی بھی شامل تھے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 8 ،8 ملزموں کو ڈی جی خان اور مظفر گڑھ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔