خبرنامہ پنجاب

چھوٹو گینگ کے مزید 16 کارندوں نے ہتھیار ڈال دیئے

راجن پور: (ملت+اے پی پی) کچے میں اشتہاریوں کیخلاف پولیس کی کارروائی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ چھوٹو اور عطاء اللہ پٹ گینگ کے 16 کارندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ڈی پی او عرفان اللہ مروّت کے مطابق، ہتھیار ڈالنے والے افراد چھوٹو کی گرفتاری کے بعد عطاء اللہ پٹ گینگ میں شامل ہو گئے تھے۔