خبرنامہ پنجاب

چھوٹےبھائی نےبڑے پرتیزاب پھینک دیا

فیصل آباد(آئی این پی) فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں موبائل فون کا چارجر مانگنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے پر تیزاب پھینک دیا،جس کے باعث نوجوان بری طرح جھلس گیا، اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کے بعد ملزم فرار،جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فیصل آباد کے نواحی گاؤں 541گ ب چکیاں میں دو بھائیوں میں موبائل فون کا چارجر لینے پر جھگڑا ہو گیا ، جس کے بعد چھوٹے بھائی شرافت نے بڑے بھائی اشرف پر تیزاب پھینک دیا،اشرف کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کا چہرہ اور سینہ تیزاب سے بری طرح جھلس چکا ہے جبکہ شرافت کی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے،واقعے کے بعد ملزم شرافت فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔(اح)