خبرنامہ پنجاب

چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بہت بڑا نرم انقلاب ہے: عرفان دولتانہ

لاہور (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بہت بڑا نرم انقلاب ہے جو دیہی معیشت کے طرز زندگی کو بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت چھوٹے کسانوں کو پٹواری کے دھونس دھاندلی سے بچا کر ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے ۔ کسانوں کو اینڈرائیڈ موبائل فون بھی دیا جائے گا جس کے ذریعے کسان محکمہ زراعت کے ساتھ رابطہ میں رہے گا اوراسے فون کے ذریعے توسیع خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ ایک بیان نے کہا کہ زراعت ترقی کرے گی تو ہماری معیشت آگے بڑھے گی۔چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی کے بغیر زراعت کی ترقی ممکن نہیں ،پنجاب حکومت نے چھوٹے کسانوں کی خوشحالی کیلئے ہی بلاسود قرضوں کی فراہمی کاپروگرام بنایا ہے اور اسے مالیاتی اداروں کے اشتراک سے کامیاب بنائیں گے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے خدوخال سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے کسانوں کو خریف اورربیع کی فصل کیلئے سالانہ65ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا۔بلاسود قرضہ تین اقساط میں دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ2ارب روپے سے خادم پنجاب ایگریکلچر انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جارہا ہے ،جس سے ہزاروں کاشتکار مستفید ہوں گے