خبرنامہ پنجاب

چھٹیاں ختم؛ تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب اور سندھ میں سردیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکول دوبارہ سے کھل گئے ۔ بچوں نے بستے اٹھائے اور ٹھان لی کہ سردی ہے تو کیا پڑھنا تو ہے ۔ 24 دسمبر کو تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیاں ہوئیں ، بچوں کی چھٹیاں ملنے پر خوب موجیں ہوئیں اور انہوں نے بھرپور انداز میں چھٹیاں گزاریں، لیکن آخر سکول تو آنا ہی تھا ۔ بس بیگ اٹھائے منہ بنائے چھٹیاں ختم ہونے پر سکول پہنچ گئے ، مگر کیا کریں یہ بھی تو سیکھا ہے کہ پڑھیں گے نہیں تو آگے کیسے بڑھیں گے ۔ سرد موسم کی شدت ابھی برقرار ہے، بس احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے ۔ گرم لباس کے لئے بھی اور ٹریفک کے لئے بھی ، اور سردی کو مات دینی ہے ۔