ٹیکسلا: (ملت+اے پی پی) ٹیکسلا میں نوجوان کی گھریلو جھگڑے پر خون کی ہولی۔ دو گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے خالہ اور اسکے بیٹے سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا۔ فرار ہونے والا ملزم ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ اندوہناک واقعہ ٹیکسلا کے نواحی علاقے لوسرشرفو میں ہوا۔ حمزہ کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں مہمان خاتون، اسکی تین سالہ بچی اور گھریلو ملازم میاں بیوی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت زخمی نوجوان کے بیان سے ہوئی۔ ملزم کا اصل نشانہ اس کی خالہ تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم حمزہ واردات کے بعد فرار ہو کر براستہ موٹروے فیصل آباد جا رہا تھا کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے لی ہے۔