خبرنامہ پنجاب

چیئرمین مووآن پاکستان کےجسمانی ریمانڈ میں مزید تین روزکی توسیع

اسلام آباد(آئی این پی )سول جج کی عدالت نے چیئر مین موو آن پاکستان محمد کامران کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔جمعہ کو سول جج کی عدالت نے موو آن پاکستان محمد کامران کے جسمانی ریمانڈ میں3 روز کی توسیع کرکے مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ،ملزم محمد کامران کو 25جولائی کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ کوتوال پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 12روز کی استدعا کی تھی۔(خ م)