خبرنامہ پنجاب

چیئرمین واپڈا ظفرمحمود نےعہدے سےاستعفیٰ دیدیا

لاہور: (اے پی پی) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ چیئرمین واپڈا ظفر محمود اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے ۔ چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے وزیر اعظم کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ اپنی ذاتی وجوہات کی بناءپر چیئرمین واپڈ ا کے عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتے ۔ استعفیٰ میں وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ” وزیر اعظم کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، نئے چیئرمین کی تقرری تک کام کرتا رہوں گا “ ظفر محمود نے کالا باغ ڈیم کیلئے مہم چلا رکھی تھی اور کالا باغ ڈیم کے حق میں مہم چلانے پر ان پر شدید دباﺅ تھا جس وجہ سے انہوں نے آج مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔