خبرنامہ پنجاب

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ملٹری کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات روکنے کا حکم دیدیا

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ملٹری کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات روکنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے غازی الدین بابر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو نے مجھے اور ظہیر الدین بابر کو سوسائٹی کے انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ کوآپریٹو کا حکم کالعدم قرار دے کر صدر کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے وکیل کا کہنا تھا کہ غازی الدین بابر، ظہیر الدین بابر سوسائٹی میں کرپشن میں ملوث ہیں، ان کے معاہدے بھی موجود ہیں، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار کو آپریٹو کو ریکارڈ سمیت 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔