خبرنامہ پنجاب

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے 10ججزکواوایس ڈی بنا دیا

لاہور: (اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے جو اعلان کیا وہ کر دکھایا۔ حلف اٹھاتے وقت چیف جسٹس نے قبلہ درست نہ کرنے والوں کو الٹی میٹم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فرائض درست انجام نہ دینے والے ججز کرسی چھوڑ کر کوئی اور کام کریں۔ چیف جسٹس کا الٹی میٹم ختم ہوا اور پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ انتظامی کمیٹی کی منظوری سے ناقص کارکردگی دکھانے والے 10 سول ججز کو چیف جسٹس نے او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے 74 ججز کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 37 سینئر سول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ 37 سول ججز کو سینئر سول جج بنا دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کہتے ہیں کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم نہ کرنے والے ججز کی عدلیہ میں کوئی جگہ نہیں۔