خبرنامہ پنجاب

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ؛ ایدھی فاونڈیشن کی امداد کیلئےمراسلہ جاری

لاہور: (آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایدھی فاونڈیشن کی مالی امداد کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ایدھی فاونڈیشن کی مالی مدد کے لیے پنجاب بھرکی ماتحت عدلیہ کو مراسلہ بھجوا دیا ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 5 ہزار روپے ، ایڈیشنل سیشن ججز 3 ہزار روپے ، سول جج 2 ہزار روپے جمع کروا سکتے ہیں جبکہ عدالتی ملازمین 500 روپے تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ مراسلہ کے مطابق ججز اور ملازمین 15 جولائی تک پیسے جمع کروا سکتے ہیں ۔ مراسلہ میں چیف جسٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ججز اورملازمین اپنی مرضی کے مطابق بھی ایدھی فاونڈیشن کی مدد کر سکتے ہیں ۔