خبرنامہ پنجاب

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےناقص کارکردگی پر10 سول ججزکواوایس ڈی بنادیا

لاہور:(اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ناقص کارکردگی پر 10 سول ججز کو او ایس ڈی بنادیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے حلف اٹھاتے وقت ماتحت عدلیہ سے کرپشن اور نااہلی کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے ناقص کارکردگی پر 10 سول ججز کو او ایس ڈی بنا کر لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ اس حوالے سے رجسٹرار ہائی کورٹ نے نوٹیفکشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے لوگوں کو گھر بیٹھنا ہوگا۔