خبرنامہ پنجاب

ڈاکٹرکا بیٹوں کے ہمراہ غریب نوجوان پر تشدد،ہاتھ توڑ دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (آن لائن)عطائی ڈاکٹرنے بیٹے اور تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کرغریب نوجوان پر حملہ کرکے اسکا ہاتھ توڑ دیا ،اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،نواحی چک نمبر 295گ ب بیریانوالہ کے رہائشی نوجوان محمد طیب شہزاد نے بتایا کہ وہ ایک کرایہ کی کار میں رجانہ چوک گیا ،جہاں پہلے سے موجود ملزم شاہ زیب نے اسے گالیاں نکالنا شروع کردی ،اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس پر حملہ آور ہوگیا ،جس پر وہ کار ڈرائیور کے ساتھ وہاں سے نکل آیا ،لیکن ملزمان اسکا تعاقب کرتے ہوئے ٹوبہ رجانہ روڈ پر آگئے اور ان دونوں پر حملہ کردیا ،اور کہا کہ آج طیب زندہ نہ بچے ،جس پر ملزمان عطائی محمد وسیم ،اسکے بیٹے شاہ زیب اور دیگر ملزمان نے اسے بری طرح مارنا شروع کردیا اور بازو سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ،جس سے اسکا ہاتھ ٹوٹ گیا ،ملزمان نے کار ڈڑائیور امجد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،شور واویلا کی آواز سن کر لوگ اکٹھے ہوگئے ،جس پر ملزمان لوگوں کو بھی قتل کی دھمکیاں دینے لگے ،اور کہا کہ اگر کوئی قریب آیا تو قتل کردیں گے ،اور قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،تھانہ رجانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ،تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،شدید مضروب غریب نوجوان محمد طیب شہزاد نے ڈی پی او رانا شہزاد اکبر سے ملزمان کی گرفتاری اور ڈی سی او عامر اعجاز اکبر سے رجانہ کے عطائی ڈاکٹر محمد وسیم کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔#/s#