سیالکوٹ: (ملت+اے پی پی) 28 سالہ افضال اپنے بھائی کے ساتھ پیٹ درد میں چیختا ہوا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال کے ایمرجنسی میں آیا۔ افضال کے بھائی نے ڈاکٹر کو چیک کرنے کا کہا تو وہ سیخ پا ہو گیا اور مریض کو شور کرنے پر ٹُھڈوں کا نشانہ بنانے لگا۔ جس سے مریض سٹریچر سے فرش پر گر گیا اور فرش پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ تشدد کرنیوالے ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ لواحقین نے ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا۔