ڈسکہ (ملت آن لائن + آئی این پی) تھانہ ستراہ کے گاؤں گج میں شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ خود موقع سے فرار ہوگیا۔ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں گج کے رہائشی لطیف نے دو شادیاں کررکھی تھیں جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پراس نے اپنی دوسری بیوی 35 سالہ آسیہ اوردو بیٹوں 5 سالہ سمیع اللہ اور سات سالہ عبداللہ کو ہتھوڑوں سے وار کر مار دیا جب کہ خود موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرارملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ لاشوں کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔