خبرنامہ پنجاب

ڈمپرٹرک اوررکشہ میں تصادم، 2سگی بہنیں ہلاک

سرگودھا:(اے پی پی )شاہین آباد روڈ پر ڈمپر ٹرک اور چنگ چی رکشہ میں تصادم سے 2سگی بہنیں ہلاک جبکہ ماں سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا شاہین آباد روڈ 88شمالی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر ٹرک نے چنگ رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چنگ چی میں سوار2سگی بہنیں دانیہ مسیح اور کرن مسیح موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ چنگ چی میں سوار ان کی والدہ ثریا بیگم ، عمران ،رضیہ بی بی ،شان مسیح بھی شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کا تعلق 88شمالی سے بتایاگیا ہے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ حادثہ میں 4افراد ززخمی ہوئے ہیں ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈمپر ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ۔