خبرنامہ پنجاب

ڈولفن فورس:اہلکاروں نےسرعام دھلائی کرڈالی

لاہور:(آئی این پی ) ڈولفن فورس نے ملزم عثمان کو شملہ پہاڑی کے قریب جیب تراشی کی واردات کرتے ہوئے دھر لیا۔ بس پھر کیا تھا۔ شیر جوانوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، سرعام ایسی دھلائی کی کہ بیچارے ملزم کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔ ملزم چیخ و پکار کرتا رہا لیکن فریاد سننے والا کوئی نہ ملا۔ ملزم عثمان پر شہری کی جیب کاٹنے اور موبائل چوری کا الزام تھا۔ تاہم ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔