خبرنامہ پنجاب

ڈولفن فورس کی فوری انوکھی سزا

لاہور(آئی این پی) لاہور کی کینال روڈپر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والے اور تیز موٹر سائیکل چلانے والے دونوجوانوں کو ڈولفن فورس کے جوانوں نے پکڑ کر پہلے مرغا پھراٹھک بیٹھک کروائی۔بتایا گیا ہے کہ جناح ہسپتال کے ارد گرد گشت کرنے والے ڈولفن فورس کے جوانوں نے کینال روڈ پرموٹرسائیکل پرکرتب دکھا نے والے دو نوجوانوں کو پکڑ انوکھی سزادیڈالی اور دونوں کو موٹر سائیکل سے اتار کر نہر کنارے کھڑا کر کیڈولفن اہلکاروں نے پہلے مرغابنایا اوربعد میں اٹھک بیٹھک بھی کروائی اور ان سے توبہ بھی کروائی کہ آئندہ وہ موٹرسائیکل آرام سے چلائیں گے نوجوانوں کو سزادینے کے بعد ڈولفن فورس کے ا ہلکاروں نے جوانوں کوچھوڑدیا۔