خبرنامہ پنجاب

ڈکیتی میں ملوث گروہ کو پکڑ لیں گے: ثنااللہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) وزیر قانون رانا ثنااللہ کو بھی ہوئی لاہور میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش ہے۔ کہتے ہیں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں ایک ہی گروہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیر قانون نے دعوی کیا ہے کہ اگلے دو روز میں قاتل گینگ کے افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ رانا ثنااللہ نے ڈکیتی روکنے کا واحد حل بھی بتا دیا لیکن قیمتی جانین ضائع ہونے کے بعد۔ کہتے ہیں ڈولفن فورس ہی روڈ ڈکیتی روکنے کا حل ہے اسے مزید موثر بنانا ہو گا اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو گا۔