ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پرواخانہ شریف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جاں بحق اہلکاروں کی شناخت غلام عباس اور محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
مقتول غلام عباس ڈی ایف سی جبکہ محمد بشیر ڈی ایس بی کے اہلکار تھے۔ ڈیف ایف سی اور ڈی ایس پی پولیس کے اسپیشل برانچز ہیں جو سفید کپڑوں میں ملزمان کی شناخت اور اطلاع فراہم کرتی ہے۔ ڈی ایف سی تھانے کی سطح پر جبکہ ڈیف ایف سی ضلع سطح پر فعال ہوتا ہے۔