خبرنامہ پنجاب

ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں 4.8شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

ڈیرہ غازی خان(آئی این پی) ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ۔