ڈیرہ غازی خان:(اے پی پی)ڈیرہ غازی خان میں شاہ صدرالدین کےعلاقےمیں ڈاکوؤں سے پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس گرفتار ڈاکوؤں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔