ڈیرہ غازی خان:(اے پی پی)ڈیرہ غازی خان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور 22 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بچے مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہونے والی چھت اچانک نیچے آ گری جس کی وجہ سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کی کوشش کی ۔ بتایا گیا ہے کہ مدرسے کی چھت پہلے ہی بوسیدہ ہوچکی تھی اور بارشوں کی وجہ سے وہ مزید بوجھ برداشت نہ کرسکی اور نیچے آ گری ، ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا لیکن ان میں سے 6 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ دیگر زخمی بچوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔