خبرنامہ پنجاب

ڈینگی چیکنگ کو مزید تیز کیا جائے: نثار

لاہور (ملت + اے پی پی) محکمہ کو آپریٹو کے جوائنٹ رجسٹرار نثار حسن زیدی نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن بھر واقع تمام گھروں میں ڈینگی کے سلسلہ میں چیکنگ کے عمل کو مزید تیز تر کیا جائے ‘تعاو ن نہ کرنے والے مکینوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے‘جس گھر،پلاٹ ،فیکٹریوں،ورکشاپوں اور گوداموں کے علاوہ ہسپتالوں میں لاروا پایا جائے ان مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں‘تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کی جارہی ہے‘یونین کونسلز 116,117,120میں 59 مقامات پر وسیع تعداد میں لاروا پایا گیا جس کو موقع پر فوری تلف کر دیا گیااور تمام ایریا میں سپرے بھی کیا گیا تاکہ اس کی باقیات بھی تلف ہو جائے‘ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں‘اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ مختلف ٹیموں نے ٹاؤن بھر میںآؤٹ ڈور اور انڈور کی سطح پربھی ہزاروں سپاٹ اور کنٹینرز چیک کئے۔