لاہور:(آئی این پی )لاہور میں نیب حکام نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس میں مزید ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق بریگیڈیر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ سولہ ارب روپے کی خرد برد میں ملوث ہے۔ڈی ایچ اے سٹی میں سولہ ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ایک اور ملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر بٹ کو نیب حکام نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق خالد نذیر بٹ ڈی ایچ اے سٹی کا سابق ڈائریکٹر ہے اور مبینہ طور پر سولہ ارب روپے کی خرد برد میں ملوث ہے۔ نیب نے اس سے قبل ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں حماد ارشد کو گرفتار کیا تھا جس سے تفتیش جاری ہے۔