ڈیرہ غازیخان ( آن لائن)بجلی کی 18سے 20گھنٹوں کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف شہریوں کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،کچہری روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا مظاہر ین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت مخالف شدید نعرہ بازی کی کمشنر ڈیرہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے تفصیلات کے مطابق کے مطابق گرمیوں کی آمد سے قبل ہی ڈیرہ غازی خان شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے بے زار شہریوں کے صبر نے جواب دیا تو وہ سڑکوں پر نکل آئے قصبہ گدائی ،چٹ فیگر،چٹ ڈگر،بستی ڈڈے والی ،بستی عظیم چانڈیہ،بستی ستانی،لوہار والاسے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے کمشنر آفس کے باہر مظاہر ہ کیا مظاہرین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی ابتدامیں ہی لوڈشیڈنگ کی اتنی ابتر صورتحال ہے18 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پربجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور لائن لاسسزپورے کرنے کے لیے صارفین پر اضافی یونٹ ڈال دئیے جاتے ہیں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ مکھی مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا کی وبا پھوٹ پڑی ہے شہریوں کا رات کا سکون برباد ہو چکا ہے۔ بجلی صبح چلی جاتی ہے سارا دن غائب رہنے کے بعد رات کو آتی ہیں مظاہرین جن میں وائس چیئرمین یوسی گدائی فیاض لغاری ،محمد طارق سیال ،غلام فرید،محمد ضیاء ببر،عارف سیال،اعجازبندوآنی،فاروق لغاری،عمران بلوچ،آفتاب لغاری ،سلیم ببر،فیاض بھنڈ،زین،ملک زبیر،ملک جہانگیر،ملک شوکت ،منصور،کرم حُسین کے علاوہ کثیرتعداد میں مظاہرین موجود تھے ان کا کہنا تھاکہ بد ترین لوڈشیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے نہ صرف عام آدمی بلکہ تاجر طبقہ بھی شدید اذیت میں مبتلا ہے موسم گرما کی ابتدامیں ہی لوڈشیڈنگ کی اتنی ابتر صورتحال ہے تو مئی جون کے سخت گرم موسم میں تو خدانخواستہ قیامت صغری کی صورتحال ہو گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے ورنہ ہم احتجاجی کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے ۔