ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی خان میں رینجرز آپریشن کے نتیجے میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، کارروائی کے دوران رینجرز کے تین جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ڈی جی خان سے 15 کلومیٹرز دور بستی دیدوانی میں کیا گیا ، آپریشن کے دوران دونوں جانب سے بھرپور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔