خبرنامہ پنجاب

ڈی جی خان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام؛ بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد

ڈیرہ غازی خان:(آن لائن) پولیس نے خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ڈیرہ غازی خان میں تونسہ پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، کارکے خفیہ خانوں سے 14 پستول ، 2 کلاشنکوفیں، 14 ریپیٹر، 6 ہزارراؤنڈز،49 میگزین، 16 کلینک راڈ اور 3 اسپرنگ انجیکٹربرآمد کی گئی۔ ڈی ایس پی جاوید اخترجتوئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چوک اعظم میں تخریب کاروں کو اسلحہ پہنچا رہے تھے جب کہ ایک ملزم سہیل قادریوسف زئی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل ہے۔