خبرنامہ پنجاب

ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک ‘ آئی ایس پی آر

ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک ‘ آئی ایس پی آر

روالپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں رینجرز کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی سرنگ، راکٹ لانچر، دستی بم، اسلحہ برآمد برآمد ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔