خبرنامہ پنجاب

ڈی جی رینجرزپنجاب کی زیرصدارت دوروزہ کمانڈرکانفرنس، مختلف امور پر بریفنگ دی گئی

لاہور (ملت + آئی این پی) ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل عمرفاروق برکی کی زیرصدارت دوروزہ کمانڈرکانفرنس،سرحدی،داخلی اورسلامتی کے ا مورپربریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں تمام کمانڈروں،دیگررینجرزکے ا علی افسران نے شرکت کی کانفرنس میں تربیتی،انتظامی اورفلاحی معاملات کیعلاوہ پیشہ ورانہ امورزیربحث آئے ڈی جی رینجر نے کمانڈروں کوورکنگ بانڈری پردشمنوں کی کارروائی کابھرپورجواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ثابت قدم رہیں گے ڈی جی رینجرزپنجاب نے تربیتی اورآپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا ہے ۔