خبرنامہ پنجاب

ڈی سی او لاہورکا انسدادِ پو لیو مہم کے دوسرے روز دورہ، بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

لاہور۔25 اکتوبر(ملت + اے پی پی )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے شہر میں جاری انسدادِ پو لیو مہم کے دوسرے روز اپر مال گلبرگ کا دورہ کیا اور وہاں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے۔انہوں نے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کا رکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی او لاہور نے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ا س موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم میں16 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور پولیو ٹیموں کومناسب سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔