خبرنامہ پنجاب

ڈی سی او کا بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

لاہور۔25 اکتوبر(ملت + اے پی پی )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے یاسین سٹریٹ بندروڈ کے علا قہ میں مین ہول میں گر کے بچے کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاؤن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے انکوائری آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ 24گھنٹے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔