فیصل آباد: (ملت+اے پی پی) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد میں سکیورٹی گارڈز کا مریضوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک جاری ہے۔ مبینہ طور پر معمولی تلخ کلامی کی بناء پر شفقت چیمہ نامی گارڈ اور اسکے ساتھیوں نے 60 سالہ بزرگ مریض اختر اور اس کے بیٹے حیدر علی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے اختر کے دانت ٹوٹ گئے جبکہ پسٹل کا بٹ لگنے سے بیٹے اختر کا سر پھٹ گیا۔ سکیورٹی گارڈز کی بدمعاشی یہاں پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ مریض کو بغیر علاج کے ہی ہسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے باپ بیٹا پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔