خبرنامہ پنجاب

کاشتکاروں کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہیں‘سید خورشید شاہ

قصور(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہیں‘واپڈا نے ظلم وجبر کی انتہاکررکھی ہے‘ٹیوب ویلوں کوہزاروں کی ایوریج سے اضافی یونٹ ڈالے جارہے ہیں‘واپڈا آفیسران بات سننا بھی گواہ نہیں کرتے زمیندار ذلیل وخوار ہورہے ہیں‘آلو کی فصل نے کسان کو بدحال کردیا ہے ‘گناکے کاشتکار بھی تباہ وبرباد ہوچکے ہیں‘کاشتکاروں کے مسائل حل کروانے کیلئے اپنابھرپور کرداراداکریں گے ‘کاشتکاروں کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں انجمن کاشتکاروں قصور کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری منظور،پیپلزکسان ونگ کے صدر چوہدری مظفر آف ٹوڈے پورصدرانجمن کاشتکاراں حاجی ثناء اللہ ، سرور ،سعیداکبر ،چوہدری کرامت علی ،محمدرضا ،شہبازخان صفدر سندھو ،میاں عارف ،جابرخان بھی موجود تھے کاشتکاروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ واپڈا نے ظلم وجبر کی انتہاکررکھی ہے ۔ٹیوب ویلوں کوہزاروں کی ایوریج سے اضافی یونٹ ڈالے جارہے ہیں واپڈا آفیسران بات سننا بھی گواہ نہیں کرتے زمیندار ذلیل وخوار ہورہے ہیں جبکہ دوسری آلو کی فصل نے کسان کو بدحال کردیا ہے سب ملیا میٹ ہوچکاہے گناکے کاشتکار بھی تباہ وبرباد ہوچکے ہیں مونجی کی فیصل پرجو سبسڈی دی گئی ہے وہ صرف دکھاوے کی ہے پٹواری کلچر نے بھی ہرکسان کوبلیک میل کررکھاہے جس پر خورشید شاہ نے کاشتکاروں کویقین دھانی کروائی کہ آپ کے تمام سائل اسمبلی میں زیر غور لائے جائیں گے اوران کو حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔