خبرنامہ پنجاب

کالاباغ ڈیم کےمخالفین ملک دشمن نہیں حقائق سےلاعلم ہیں

لاہور: (اے پی پی) لاہور چیمبر آف کامرس میں آبی منصوبوں کے بارے بات کرتے ہوئے چئرمین ظفر محمود نے کالا باغ ڈیم کی کھل کر وکالت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے مخالفین ملک دشمن نہیں بلکہ ڈیم کی افادیت اور حقائق سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم سے نہ سندھ کا پانی کم ہوگا نہ نوشہرہ یا پشاور ڈوبے گا۔ دونوں صوبوں کے اعتراضات دور کرنے کے لئے وزرائے اعلی پر مشتمل کمیٹی بنا کر فیصلہ کیا جائے۔ چئیرمین واپڈا ظفر محمود نے کہا کہ تحفظات دور کرنے کے لئے کالا باغ ڈیم کا کنٹرول سندھ کو دینے میں بھی کوئی اعتراض نہیں۔ چئیرمین واپڈا نے کہا کہ بھاشا ڈیم کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم کی تعمیر بھی وقت کی ضرورت ہے اور اسکے لئے پانی کی تقسیم کے معاہدے کی طرز پر مل بیٹھ کر سیاستدانوں کو حل نکالنا ہو گا۔