خبرنامہ پنجاب

کالعدم تنظیموں کواسلحہ فراہم کرنیوالا دہشت گرد گرفتار

سیالکوٹ: (آئی این پی) سی ٹی ڈی نے پسرور روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو 2 ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کر لیا۔ ریاض نامی شخص کالعدم تنظیموں کو اسلحہ و بارود فراہم کرتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ہینڈ گرنیڈ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے کئے جنہوں نے انکو ناکارہ بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم ریاض عرف بابا کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی پولیس گجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔