خبرنامہ پنجاب

کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ: (ملت+اے پی پی) ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اداروں کی طرف سے فاروق آباد سے شیخوپورہ کی طرف 4 موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گرد آنے کی اطلاع ملی۔ جس پر ریلوے پھاٹک کے قریب سی ٹی ڈی نے ناکہ بندی کر لی۔ دہشت گردوں سے سامنا ہونے پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت ڈاکٹر شاکر اللہ عرف علی سفیان، نورالامین اور رضوان عرف آصف چھوٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ رضوان عرف آصف چھوٹو دو سو سے زائد قتل کر چکا تھا اور اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں، دو پسٹل، تین کلوگرام دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔