خبرنامہ پنجاب

کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں علی رضا، جواد حمزہ اور عاطف مشتاق شامل ہیں۔ جنہیں موڑ ایمن آباد سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گوجرانوالہ کے اہم مزارات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔ دہشتگردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرزاور ممنوعہ لٹریچر برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔