خبرنامہ پنجاب

کامونکی: شگاف پڑنےسےسیلابی پانی متعدد دیہات میں داخل

کامونکی: (اے پی پی) کامونکی میں نالہ ڈیک میں پڑنے والا شگاف تاحال پُر نہ کیا جاسکا ، سیلابی پانی متعدد دیہات میں داخل ہو گیا ، خراب صورتحال کے پیش نظر لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ کامونکی گُنا عور کے قریب نالہ ڈیک میں پڑنے والا شگاف تاحال پُر نہ کیا جاسکا ۔ شگاف کی وجہ سے سیلابی پانی متعدد دیہات میں داخل ہو گیا جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں ۔ نالہ ڈیک کے قریب رہنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے شگاف پُر کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ علاقے کی صورتحال خراب ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہیں ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔