خبرنامہ پنجاب

کام نہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور: (اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ادارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے ، کسی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے تو نوٹس میں لائیں ، کام نہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ادارے میں جس کی شہرت اچھی نہیں وہ اس ادارے میں نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا میرا فرض ہے کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کروں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عدلیہ میں کسی افسر کو ماتحت کے ساتھ ناروا سلوک کی اجازت نہیں ۔ کسی ملازم کو افسر سے شکایت ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ جوڈیشل اکیڈمی میں عدلیہ کے افسران اور ملازمین سے خطاب میں چیف جسٹس نے واضح کیا کہ جن افسروں اور ملازمین کی شہرت اچھی نہیں وہ عدلیہ میں نہیں رہے گا ۔ چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے ملازمین سے مخاطب ہو کر کہا کہ جتنا عدلیہ کے مالی کا حق ہے اتنا ہی جوڈیشل رجسٹرار کا ہے ، اگر کسی ملازم کو کسی افسر سے شکایت ہے تو میرا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے۔