خبرنامہ پنجاب

کاہنہ: پولیس مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

لاہور:(آئی این پی) کاہنہ کے قریب پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس پہنچنے پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد خرم ہلاک ہو گیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔ کارروائی میں 2 سال قبل اغوا کئے جانے والے حساس ادارے کا اہلکار بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔