خبرنامہ پنجاب

کراچی،حساس ادارے کی کارروائی، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی ایئرپورٹ کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کرکے 2 مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے ۔ حساس ادارے نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان عدنان اور ضیا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پی آئی بی کالونی میں فوجی اہلکار کو بھی قتل کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔