کراچی(اے پی پی)کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے 87 بھارتی ماہی گیر لاہور پہنچ گئے ہیں۔رہا ئی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کوکراچی سے بزنس ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا ۔ قید سے رہائی اور وطن واپس جانے پربھارتی راہگیر انتہائی خوش تھے ،انہیں لاہور ریلوے اسٹیشن سے بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا جہاں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا تھا ۔